شاہ سلمان نے شہزادے کی گرفتاری کا حکم دے دیا

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شہریوں پر تشدد کرنے والے شہزادے سعود بن عبدالعزیز کی گرفتاری اور قرار واقعی سزا دینے کا حکم دیا ہے۔
سعودی ٹی وی چینل العربیہ کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے انصاف کی بہترین مثال قائم کرتے ہوئے شہریوں پر تشدد کے مرتکب شہزادے سعود بن عبدالعزیز بن مساعد بن سعود بن عبدالعزیز آل سعود کی ساتھیوں سمیت فوری گرفتاری اور اسے قرار واقعی سزا دینے کا حکم دیا ہے۔
شاہ سلمان کی جانب سے جاری کردہ خصوصی فرمان میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالا تر نہیں اور نہ ہی کوئی اپنے مقام مرتبے یا خاندانی اثر و رسوخ کی بنیاد پر قانون کی خلاف ورزی کرسکتا ہے ۔
انہوں نے حکام کو سختی سے تاکید کی کہ وہ شہریوں پر تشدد کرنے اور ان کی توہین کرنے والے شہزادے اور اس کے ساتھیوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کریں اور جب تک شرعی عدالت کوئی فیصلہ نہ دے اس وقت تک شہزادے سمیت کسی کو بھی رہا نہ کیا جائے۔
سعودی فرمانروا نے حکم دیا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے متاثرین کو انصاف فراہم کرنے میں ان کی مدد کریں جب کہ عام شہریوں اور سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی باشندوں کی جان ومال اور عزت و آبرو کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: