سنیپ چیٹ کا اپنا نیوز شو

تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے والی ایپ سنیپ چیٹ نے اب خبریں دکھانے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے۔ امریکی چینل کے اشتراک سے سنیپ چیٹ نے اپنا نیوز شو شروع کیا ہے۔
سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن اور سوشل میڈیا ویب سائٹس کے درمیان ہمیشہ ایک دوسرے کو مات دینے کا مقابلہ جاری رہتا ہے، تاہم اس بار اسنیپ چیٹ نے تمام حریفوں کو مات دے دی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن اسنیپ چیٹ نے اپنے صارفین کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے این بی سی کے اشتراک سے ایپلی کیشن پر نیوز شو چلانے کا کام شروع کردیا۔
این بی سی کے تعاون سے اسنیپ چیٹ اسٹے ٹیونڈ نامی نیوز بلیٹن شو پیش کر رہا ہے، جس میں تمام بڑی عالمی سیاسی، انٹرٹینمینٹ، کلچر، ماحول اور کھیل کی خبروں سمیت ہر طرح کی خبریں پیش کی جائیں گی۔
این بی سی نے اپنی رپوٹ میں بتایا کہ نشریاتی ادارہ اسنیپ چیٹ کے اشتراک سے نیوز شو پیش کرنے جا رہا ہے، جو یومیہ صبح اور دوپہر کو پیش کیا گیا جائے، جب کہ اختام ہفتہ پر بھی اس کا ایک شو پیش کیا جائے گا۔
اسٹے ٹیونڈ کی میزبانی این بی سی کے نمائندے گاڈی شوارٹز اور ایم ایس این بی سی کی نمائندہ سوانا سیلرز کریں گی۔
این بی سی نے اسنیپ چیٹ کے لیے ترتیب دیے گئے اس خصوصی نیوز شو کے لیے 30 افراد پر مبنی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے۔ اسٹے ٹیونڈ وہ پہلا نیوز کرنٹ افیئرز شو ہوگا، جو کسی سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن پر براہ راست نشر ہوگا۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی این بی سی اور اسنیپ چیٹ نیوز اور انٹرٹینمینٹ کے شوز مشترکہ طور پر نشر کر رہے ہیں، ان شوز کو اسنیپ چیٹ پر چلایا جاتا ہے، تاہم اسٹے ٹیونڈ نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز کا اپنی نوعیت کا بڑا شو ہے، جو سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن پر نشر ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: