کرینہ کپور کی ہم شکل پاکستانی اداکارہ کے چرچے

اپنی پہلی بالی ووڈ فلم ’’مام‘‘ کے ذریعے بھارتی انڈسٹری کو دیوانہ بنانے والی خوبرو پاکستانی اداکارہ سجل علی کے چرچے ان دنوں بھارت میں جاری ہیں، بھارتی میڈیا نے سجل علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سجل اور کرینہ کے درمیان مشابہت اتنی زیادہ ہے کہ دونوں ایک دوسرے کی ہم شکل لگتی ہیں۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا نے سجل علی کی اداکاری اور خوبصورتی کا موازنہ کترینہ کیف اور دپیکا پڈوکون سے کرتے ہوئے کہا تھا کہ سجل علی مستقبل میں بالی ووڈ اداکاراؤں کیلئے خطرہ بن سکتی ہیں،سجل نے فلم ’’مام‘‘ میں اتنی شاندار اداکاری کا مظاہرہ کیا تھا کہ پوری بھارتی انڈسٹری ان کی دیوانی ہوگئی تھی۔

بھارتی میڈیا کاکہنا ہے کہ سجل کی خوبصورت آنکھیں ، مسکراہٹ اور ان کا چہرہ بالکل کرینہ جیسا ہے دونوں اداکاراؤں کی ایک ساتھ شیئر کی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہورہی ہیں۔

واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ دونوں ممالک کے ہم شکل افراد کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہوں اس سے قبل جسٹن بیبر اور ویرات کوہلی کے ہم شکل کی پاکستان میں موجودگی کی خبر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: