قطری شہزادے کا ایک اور خط سامنے آگیا

قطری شہزادے کا ایک اور خط سامنے آگیا ،شیخ حمد بن جاسم آل ثانی کا نیا خط 17جولائی کو لکھا گیا جو قطری وزارت عدل کے لیٹر ہیڈ پر ہے۔

ذرائع کے مطابق شہزادے کے خط کی تصدیق قطری وزارت خارجہ نے کی ہے،حمد بن جاسم کا خط جے آئی ٹی کو موصول ہوگیا ہے جو سپریم کورٹ پہنچا دیا گیا ہے۔

قطری خط کے متن میں شیخ حمد نے ایک بار پھر جے آئی ٹی کو دوحا آنے کی دعوت دی ہے۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ جے آئی ٹی کو ملاقات کے لئے پہلے جو خط بھجوایا تھا اس کے جواب کا انتظار کررہا ہوں،جے آئی ٹی آئندہ ہفتے دوحا آکر میرے پہلے 2خطوط کی تصدیق کرسکتی ہے۔

خط میں قطری شہزادے نے یہ بھی کہا کہ یقین دہانی کرائی جائےکہ مجھ پرپاکستانی قانون کااطلاق نہیں ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: