فیس بک کی نئی آپشن، جاسوس صارفین مشکل میں

فیس بک نے گزشتہ ماہ اپنے صارفین کیلئے نئی آپشن متعارف کروائی تھی، جس کے تحت ان فیس بک صارفین کو ہیلو کا پیغام بھیجا جاسکتا تھا، جو فرینڈز لسٹ میں موجود نہ ہوں۔
اس نئی آپشن نے صارفین کیلئے خاصی مشکل کھڑی کردی ہے، خاص کر وہ صارفین جو اپنے سابق محبوب یا محبوبہ یا پھر کسی سسرالی رشتے دار کی پروفائل کا چپکے سے جائزہ لینے کے خواہشمند ہوں، وہ اس نئی آپشن کی وجہ سے مشکل میں ہیں۔
دراصل فیس بک کا یہ نیا فیچر کسی بھی پروفائل میں موجود “ایڈ فرینڈ” کی آپشن کے بالکل ساتھ دیا گیا تھا، یہی وجہ ہے کہ بہت سے افراد انجانے میں ایڈ فرینڈ کی درخواست بھیجنے کے بجائے براہ راست دوسرے یوزرز کو ہیلو کہہ بیٹھے۔
اس کے علاوہ خاموشی سے کسی کی پروفائل کا جائزہ لینے والے افراد کی جانب سے بھی اس آپشن کو ناپسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا گیا ہے۔
فیس بک کی ایسی ہی ایک آپشن “پوک” تھی، جسے بھی بے حد ناپسند کیا جاتا رہا ہے، تاہم وہ اب بھی دستیاب ہے۔
اگر آپ کو اپنی فیس بک پر ہیلو کی آپشن تاحال دکھائی نہیں دے رہی ہے تو گھبرانے کی ضرورت نہیں بلکہ آپ ان خوش نصیبوں میں سے ہیں، جنہیں فیس بک نے یہ آپشن فراہم نہیں کی ہے۔
فیس بک نے یہ تجرباتی طور پر متعارف کروائی گئی آپشن محض مخصوص یوزرز کو فراہم کی ہے، اور ردعمل دیکھتے ہوئے اسے تمام یوزرز کیلئے متعارف کروانے پر غور کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں اگر آپ کسی کو غلطی سے ہیلو کہہ بیٹھے ہیں تو اس غلطی کو سدھارنے کی گنجائش موجود ہے، اسی آپشن کو دوبارہ کلک کرنے پر فیس بک اس ہیلو کو منسوخ کر دیتا ہے۔ البتہ ادارے کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا ہے، کہ آیا متعلقہ شخص کو اس بارے میں کچھ علم ہوتا ہے یا نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: