خواتین کو مخصوص ایام میں چھٹی کی بھارتی مہم

بھارت میں خواتین کے مخصوص ایام میں ان کو سہولت فراہم کرنے کیلئے خصوصی مہم شروع کی گئی ہے۔ مہم کا مقصد انہیں خاص دنوں میں چھٹی کا اختیار دینا ہے۔
یہ مہم بھارت کی ایک ڈیجیٹل میڈیا کمپنی کی جانب سے شروع کی گئی ہے۔ کمپنی اپنی تمام خواتین ملازمین کو حیض کے پہلے دن چُھٹی فراہم کرتی ہے۔
یہ چھٹی اس کمپنی کی پالیسی کا حصہ ہے۔ اب کمپنی نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ اس چُھٹی کو قانونی حیثیت فراہم کی جائے۔
ممبئی کی کمپنی کلچر مشین کے مطابق اس پالیسی کا مقصد خواتین کے حیض سے متعلق معاشرتی رویوں میں تبدیلی لانا ہے۔
واضح رہے کہ جنوبی ایشیا بالخصوص بھارت میں لاکھوں خواتین اور لڑکیوں کو ماہواری کی وجہ سے سماجی تعصب، شعور میں کمی کی وجہ سے صحت کے مسائل اور خود اعتمادی میں کمی کا سامنا رہتا ہے۔
مہم کے سلسلے میں کمپنی نے ایک خصوصی ویڈیو بھی تیار کی ہے۔ اس کمپنی کی ہیومن ریسورسز کی سربراہ خاتون دیولینا ایس ماجھومدار کا کہنا ہے کہ ہمیں اس حقیقت کو تسلیم کرنا چاہیے کہ یہ کوئی شرمندگی کی بات نہیں ہے، یہ زندگی کا حصہ ہے۔
بھارت میں سماجی عقائد کی وجہ سے مخصوص ایام کے دوران خواتین کو ناپاک تصور کرتے ہوئے ان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جاتا ہے۔ انہیں مینسز کے دوران بعض اوقات الگ تھلگ اور مخصوص مقامات تک محدود کر دیا جاتا ہے۔
انہیں مخصوص پھلوں یا سبزیوں کو ہاتھ لگانے کی اجازت نہیں ہوتی، انہیں مندروں میں جانے کی اجازت نہیں ہوتی۔
کمپنی نے ’’چینج ڈاٹ او آر جی‘‘ نامی ویب سائٹ پر ایک پٹیشن بھی دائر کر رکھی ہے، جس میں خواتین کے امور کی بھارتی وزیر مانیکا گاندھی اور وزیر برائے ہیومن ریسورسز پرکاش جاویدکار سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ بھی حکومتی سطح پر ایسی ہی پالیسی اختیار کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: