میسج کا جواب نہ دینے پر شوہر سے طلاق

تائیوان میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کی طرف سے ٹیکسٹ میسجز کا جواب نہ دینے پر طلاق لے لی۔ خاتون نے عدالت میں کہا کہ ان کا شوہر میسجز کے جواب نہیں دیتا تھا۔
خاتون نے عدالت میں پیغام رسانی کی ایپ لائن پر بھیجے جانے والے اپنے پیغامات بھی دکھائے گئے۔
ایپ میں یہ نظر آیا کہ شوہر نے اپنی اہلیہ کے ٹیکسٹ پیغامات پڑھے لیکن ان کا جواب نہیں دیا۔ اسے دیکھنے کے بعد جج نے خاتون کے حق میں فیصلہ سنایا۔
کسی کے پیغام کو پڑھ کر جواب نہ دینے کے لیے بلیو ٹكنگ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ طریقہ یا سہولت واٹس ایپ اور دیگر آن لائن سوشل میڈیا ایپس سے آیا ہے۔
خاندانی امور کی عدالت میں جج نے خواتین کی جانب سے ثبوت کے طور پر پیش کیے گئے پیغامات کو بنیاد بنا کر فیصلہ سنایا۔
جج نے کہا کہ متاثرہ کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، ایسے میں اسے طلاق کی منظوری دی جاتی ہے۔
جج نے کہا کہ چھ ماہ تک متاثرہ نے اپنے شوہر کو میسجز کیے لیکن انھیں کوئی جواب نہیں ملا۔ ان میں سے ایک پیغام یہ بھی تھا کہ کار حادثے کی وجہ سے وہ اسپتال میں داخل ہیں۔
ایک اور ٹیکسٹ پیغام میں انہوں نے اپنے شوہر کو میسج کیا کہ وہ ایمرجنسی روم میں ہیں، لیکن پھر بھی شوہر نے میسج پڑھنے کے بعد جواب نہیں دیا۔
اگرچہ عورت کے شوہر نے ایک بار اسپتال آ کر خیریت دریافت کی تھی لیکن جج نے میسج کا جواب نہ دینے کو بنیاد بنا کر طلاق کی اجازت دے دی۔
دونوں کی شادی سنہ 2012 میں ہوئی تھی۔ خاتون کی عمر 50 سال کے قریب ہے جبکہ شوہر کی عمر تقریباً 40 سال بتائی جاتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: