نوکیا کی نیا اسمارٹ فون لانے کی تیاری

نوکیا نے دو نئے مارکیٹ میں لانے کی تیاری شروع کر دی ہے، یہ موبائل سیٹ نوکیا 8 اور نوکیا 9 کے نام سے لانچ کئے جائیں گے۔
نوکیا کے فون تیار اور لانچ کرنے والی کمپنی ایچ ایم ڈی گلوبل نے نوکیا کے نئے اسمارٹ فون لانچ کرنے کا عندیہ دے دیا ہے جو شاید اب تک نوکیا کے سب سے مہنگے فونز میں سے ایک ہوگا۔
جرمن ویب سائٹ وِن فیوچر کے مطابق نوکیا کے ماڈل نمبر ٹی اے 1004 کو نوکیا 8 کا نام دیا گیا ہے اور 31 جولائی کو پہلے اسے یورپ میں میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
نوکیا میں اسنیپ ڈریگن 835 پروسیسر نصب ہوگا جو کوالکوم کمپنی کا تیارکردہ اب تک سب سے جدید پروسیسر بھی ہوگا۔ اس میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل اسٹوریج رکھی گئی ہے۔
نوکیا 8 چار رنگوں میں پیش کیا جائے گا جن میں نیلا، اسٹیل ، سنہرا نیلا اور سنہرا تانبے جیسا رنگ شامل ہیں۔ اس کی قیمت 590 یورو یعنی پاکستانی 72 ہزار روپے تک ہوسکتی ہے۔
وِن فیوچر ویب سائٹ نے اس کی مزید تفصیلات کا اندازہ لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں 5.7 ایچ ڈی ڈسپلے اور 13 میگا پکسل کیمرہ نصب ہوگا۔
نوکیا نے جرمنی کی مشہور لینس ساز کمپنی کارل زائس سے معاہدہ کیا ہے اور اسی بنا پر کہا جاسکتا ہے کہ اگلے نوکیا فون میں کارل زائس لینس موجود ہوسکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: