پشاور میں حملہ، میجر اور فوجی جوان شہید

پشاور کے علاقے حیات آباد میں فرنٹیئر کور کی گاڑی پر خودکش حملے میں 2 سیکورٹی اہلکار شہید ہوگئے


ذرائع کے مطابق خودکش حملہ اس وقت ہوا جب فرنٹیئر کور کی گاڑی کی حیات آباد کے باغ ناران کے قریب سے گزر رہی تھی۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ دور دور تک اس کی آواز سنی گئی۔

ایس پی کینٹ عمران ملک کے مطابق دھماکے میں 2 اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوئے ہیں۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Leave a Reply

x

Check Also

سعودی عرب امریکا سےکم تباہی پھیلانے والا اسلحہ خریدےگا

سعودی عرب امریکا سےکم تباہی پھیلانے والا اسلحہ خریدےگا

سعودی عرب نے امریکی دفاعی کنٹریکٹرز سے سات ارب ڈالر مالیت کا جدید اسلحہ خریدنے ...