اسٹار چائلڈ ہونے کا نقصان ہوا، عطیہ سیٹھی

بالی ووڈ اداکار سنیل سیٹھی کی بیٹی اداکارہ عطیہ نے کہا ہے کہ انہیں اسٹار چائلڈ کا نقصان ہوا ہے، اگر وہ اسٹار چائلڈ نہ ہوتیں تو زیادہ تیزی سے مقبول ہو سکتی تھیں۔
اپنی فلم مبارکاں کی تشہیری تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے عطیہ نے کہا کہ بالی ووڈ میں سپر اسٹارز کے بچوں کا فلم نگری میں آنا عام بات ہے لیکن انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
عطیہ نے کہا کہ مجھ سے پہلے رنبیر کپور بھی ایسی ہی مشکل کا ذکر کر چکے ہیں، ہمیں اپنی کامیابیوں کا کریڈٹ بھی نہیں دیا جاتا۔
عطیہ کی پہلی فلم ہیرو تھی جس میں وہ ادتیہ پنچولی کے بیٹے سورج پنچولی کے مقابل ہیروئن کے طور پر جلوہ گر ہوئیں۔ اب ان کی فلم مبارکاں ریلیز کے لئے تیار ہے۔
فلم میں انیل کپور اور انیل کپور کے بھتیجے ارجن کپور نے اہم کردار نبھائے ہیں۔ فلم کی تشہیری مہم ان دنوں جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: