فیڈرر نمبر 1 پوزیشن کے قریب پہنچ گئے

سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے کروشین حریف مارین چلچ کوفائنل میں شکست دے کر ومبلڈن مینز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ اس کامیابی سے وہ نمبر ون کی دوڑ میں پھر سے شامل ہو گئے۔
راجر فیڈرر نے 8واں ومبلڈن ٹائٹل اپنے نام کیا اور اوپن ایرا میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے وہ پہلے کھلاڑی ہیں۔
انہوں نے ومبلڈن میں ایک بھی سیٹ ہارے بغیر ٹائٹل اپنے نام کیا، اس طرح وہ 1976میں بجورن بورگ کے بعد پہلی بار کوئی سیٹ ہارے بغیر ومبلڈن جیتے ہیں۔
سوئس ٹینس اسٹار نے فائنل میں کروشین حریف اسٹریٹ سیٹس میں 6۔3۔6۔1، اور 6۔4 سے زیر کیا۔
راجر فیڈرر 8 بارومبلڈن ٹائٹل جیتے کے ساتھ ہی آسٹریلین اوپن اور امریکن اوپن 5،5،فرنچ اوپن 1اور گرینڈ سلم ٹائٹل 19 بار جیتا ہے۔
اس کامیابی سے وہ رینکنگ میں چھٹے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔ دوسرے نمبر پر رافیل نڈال اور پہلے پر اینڈی مرے ہیں۔
راجر فیڈرر 6545 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، رافیل نڈال 7465 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور اینڈی مرے 7750 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ نوواک جاکووچ کی چوتھی پوزیشن ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: