ظفر حجازی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

سیشن عدالت نے چیئرمین سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ظفرحجازی کی 5 روز کے لئے ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔
اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت نے سرکاری دستاویزات میں رد و بدل کے کیس میں چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی 5 روز کے لئے ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔
عدالت نے ظفرحجازی کو آج ہی ڈھائی ڈھائی لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کے احکامات جاری کئے۔
اس سے قبل ظفرحجازی نے 13 جولائی کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے 4 روز کے لئے راہداری ضمانت حاصل کی تھی جب کہ عدالت نے انہیں متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔
سپریم کورٹ کے حکم پر ایف آئی نے چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جس کے بعد انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: