ناز بلوچ کی پیپلزپارٹی میں دوبارہ شمولیت

پاکستان تحریک انصاف کراچی سے تعلق رکھنے والی اہم خاتون رہنما ناز بلوچ نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کردیا۔
گزشتہ چند روز کے دوران تحریک انصاف سے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والی یہ پہلی شخصیت ہیں، اسے پارٹی کی اہم کامیابی تصور کیا جارہا ہے۔
کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ساتھ پریس کانفرنس سے کرتے ہوئے ناز بلوچ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے تبدیلی کا نعرہ لگایا تاہم یہ نعرہ لگاتے ہوئے پارٹی خود تبدیل ہوگئی اور یہ اب وہ پارٹی نہیں رہی جس کے لیے ہم نے کام کا آغاز کیا تھا۔
تحریک انصاف کی رہنما ناز بلوچ نے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے گھر لوٹ آئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی بیٹی ہونے کے ناطے عمران خان کا ساتھ دیا تھا، تحریک انصاف کے لیے میری قربانیاں سب کے سامنے ہے، پی ٹی آئی کے ساتھ اچھا وقت گزرا، اس لیے کیچڑ اچھالنا نہیں چاہتی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: