بغاوت کردیں، ارکان اسمبلی فراہم کر دیں گے، نثار کو خفیہ پیغام

وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت دو روز قبل ہونے والے کابینہ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے خوب گلے شکوے کیے اور نوازشریف کو مشورے بھی دیئے۔

چوہدری نثار نے نوازشریف سے کہا کہ میں جو بات کرتاہوں منہ پر کرتاہوں ،پیچھے سازش نہیں کرتا ۔تاہم اب سینئر صحافی حامد میر نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کے حوالے سے ماضی کے ایک انتہائی حیران کن واقعے سے پردہ اٹھا دیاہے جو چوہدری نثار کی نوازشریف اور پارٹی کے ساتھ وفاداری کا بڑا منہ بولتا ثبوت ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میرنے چوہدری نثار کی جانب سے نوازشریف کیخلاف بغاوت کے امکان کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے جنرل راحیل شریف کے دور میں چوہدری نثار کو ایک خفیہ پیغام پہنچایا گیا تھا ۔مجھے یہ بات خفیہ پیغام پہنچانے والے شخص نے بتائی ہے کہ ’چوہدری نثار کو پیغام پہنچایا گیا کہ آپ بغاوت کر دیں ہم آپ کو اراکین اسمبلی کی ایک بڑی تعداد فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں ۔‘اس پر چوہدری نثار نے خفیہ پیغام لانے والے شخص کو یہ جواب دے کر رخصت کر دیا کہ ’میں راجپوت ہوں ،نوازشریف کے منہ پر اختلاف کروں گا مگر پیٹھ پیچھے سازش نہیں کر سکتا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: