میرا کی باتوں کو کوئی سنجیدہ نہیں لیتا

پاکستانی و بھارتی فلموں اور ڈراموں کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ اداکارہ میرا ساری زندگی میرے خلاف بیان بازی کرتی رہے تو بھی میں ان کی غلط باتوں کا جواب ہرگز نہیں دوں گی کیونکہ وہ میری سینئر ہیں۔
انہوں نے پاکستان شوبز انڈسٹری کے لیے بہت کام کیا ہے، یہ الگ بات ہے کہ لوگ ان کی باتوں پر ہنسنا شروع کر دیتے ہیں اور کوئی ان کے کام کو سنجیدہ نہیں لیتا۔


ماہرہ خان نے مزید کہا کہ میں نے چند برس قبل صابن کے ایک اشتہار میں میرا، ریما اور حمائمہ ملک کے ساتھ کام کیا تھا، اس کے بعد نہ جانے کیوں میرا میری دشمن بن گئی جبکہ میں نے کبھی بھی ان سے غلط بات نہیں کی اور میرے پاس ان باتوں کے لیے وقت بھی نہیں ہے کیونکہ میں دن رات فلموں اور ڈراموں کی شوٹنگ میں مصروف ہوں۔ وہ میرا جی ہیں، ان کا جو دل چاہے، وہ کہتی رہیں

ایک سوال کے جواب میں ماہرہ خان نے بتایا کہ میں شعیب منصور کی فلم ’ورنہ ‘اور’ بلال لاشاری‘ کی فلم ’مولاجٹ ‘میں لیڈنگ رول ادا کر رہی ہوں اور بہت جلد میرے مداح مجھے ایک بار پھر شہریار منور کے ساتھ نئی فلم’ سات دِن‘اور ’محبت اِن‘ میں اسکرین پر دیکھیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: