سابق وزیر قانون کے صاحبزادے نے نوجوان کو کچل دیا

سابق سینیٹر اور وزیر قانون  خالد رانجھا کے صاحبزادے حسن رانجھا کی گاڑی نے لاہور میں شمائی چھاﺅنی کے علاقے میں نوجوان کو کچل کر شدید زخمی کر دیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔حادثے کے وقت گاڑی حسن رانجھا خود چلا رہے تھے۔
حادثے کے بعد خالد رانجھا کے صاحبزادے حسن رانجھا کے خلاف تھانہ شمالی چھاﺅنی میں مقدمہ درج کیا گیا جس کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے نوجوان نے الزام عائد کیا ہے کہ حادثے کے بعد حسن رانجھا کی حالت مشکوک تھی ، ان سے کھڑا بھی نہیں ہوا جا رہا تھا اور یوں محسوس ہو رہا تھا کہ وہ نشے کی حالت میں ہیں۔ پولیس نے حسن رانجھا کو گرفتار کر کے طبی معائنہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: