موبائل صارفین کیلئے بری خبر

موبائل فون پر انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لئے بُری خبر، پنجاب حکومت نے موبائل انٹرنیٹ سروس پر ساڑھے انیس فیصد ٹیکس لگا دیا۔

تفصیلات کے مطابق موبائل فون پر انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین پر پنجاب حکومت نے نیا ٹیکس عائد کردیا۔ اب موبائل انٹرنیٹ استعمال کرنے والے بھی ٹیکس دیں گے۔ موبائل کمپنیز کی جانب سے صارفین کو ایس ایم ایس کی ذریعے آگاہ کر دیا گیا۔ موبائل کمپنیز کی جانب سے جاری کردہ ایس ایم ایس میں بتایا گیا کہ صارفین انٹرنیٹ استعمال کرنے پر ساڑھے انیس فیصد ٹیکس دیں گے۔ موبائل اکاؤنٹ ری چارج کرنے پر ٹیکس کی شرح 14 فیصد سے کم کرکے ساڑھے بارہ فیصد کر دی گئی ہے۔

دوسری طرف پی ٹی سی ایل کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس کا اطلاق یکم جولائی سے کیا گیا۔ انٹرنیٹ کے گھریلو استعمال یعنی ڈی ایس ایل اور ای وو رکھنے والے سٹوڈنٹس پیکج کے صارفین 1500 سے زائد کا بل آنے پر ٹیکس ادا کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: