افغانستان میں داعش کمانڈر ابوسید مارا گیا

امریکی فوج نے افغانستان کے شمال مشرق صوبے کنڑ میں ایک حملے کے دوران داعش کے یک اہم کمانڈر کو ہلاک کردیا۔
پینٹاگون نے داعش کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے اس کے بارے میں بتایا ہے کہ ابوسید خراساں صوبے میں داعش کا امیر تھا۔
افغان حکام نے بھی ابوسید کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔ ابوسید داعش کے اس ونگ کا سربراہ تھا جس کی طرف سے افغانستان میں گزشتہ 6 مہینے میں 4 بڑی کارروائیوں کا اعتراف کیا گیا تھا۔
افغانستان سے ہی تعلق رکھنے والا ابوسید عراق میں داعش کے ساتھ تین سال تک جنگ میں حصہ لیتا رہا۔ اسے ابوبکر البغدادی کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیا جاتا تھا۔
پینٹاگون کے مطابق یہ کارروائی رواں ہفتے کے آغاز میں کی گئی تھی۔ داعش کی طرف سے خبر کی تصدیق نہیں کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: