ورلڈ کپ 2011کا فائنل فکس تھا، رانا ٹنگا

سری لنکن سابق اسٹار رانا ٹنگا نے 2011 کے ورلڈ کپ فائنل میچ میں فکسنگ کے شبہے کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
رانا ٹنگا نے فیس بک پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے 2011 کے ورلڈ کپ فائنل میچ میں بھارت کے ہاتھوں حیران کن شکست پر شبہے کا اظہار کرتے ہوئے اس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
رانا ٹنگا نے کہا ورلڈ کپ کے دوران میں بھارت میں تھا فائنل میچ میں سری لنکن ٹیم کی اچھی کارکردگی کے باوجود شکست پر بہت مایوس ہوا تاہم میں تمام چیزیں آج نہیں بتا سکتا لیکن ایک دن ضرور اس پر بات کروں گا۔
رانا ٹنگا نے فائنل میچ میں فکسنگ کا اشارہ دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس کی تمام تحقیقات ہونی چاہیے۔ کسی کا نام لئے بغیر رانا ٹنگا کا کہنا تھا کہ کھلاڑی اپنی سفید وردی کے پیچھے گند کو زیادہ عرصے چھپا نہیں سکتے۔
خیال رہے کہ 2011 کے کرکٹ ورلڈ کپ فائنل میچ میں سری لنکا نے بھارت کو جیت کے لئے 275 رنز کا ہدف دیا تھا۔
ہدف کے تعاقب میں 18 رنز پر سچن ٹنڈولکر کا کیچ ڈراپ کرنے کے بعد سری لنکن ٹیم کی بولنگ اور فیلڈنگ خراب ہوئی جس کی وجہ سے بھارت نے ورلڈ کپ فائنل میچ 6 وکٹوں سے اپنے نام کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: