چودھری نثار منظر سے غائب،قیاس آرائیوں کی تردید

وزارت داخلہ پاکستان نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کےبیان کے حوالے سے بلاجواز قیاس آرائیاں اور غیر حقیقی تبصروں سے گریز کیا جائے ۔

ترجمان وزارت داخلہ نے کہا کہ وزیر داخلہ ذاتی مصروفیات کی بنا پر پارٹی کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کر سکے،چوہدری نثار کی کابینہ کی میٹنگ میں نہ کوئی تلخی ہوئی اور نہ ہی انہوں نے اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔

ترجمان وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر داخلہ آیندہ چند روز میں موجودہ صورتحال پر میڈیا کے ذریعے اپنے موقف سے آگاہ کریں گے۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ روز نہ تو کابینہ کی میٹنگ میں کوئی تلخی ہوئی اور نہ ہی وزیرِ داخلہ نے اجلاس سے واک آؤٹ کیا، اس حوالے سے بعض میڈیا چینلز پر چلائی جانے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

ترجمان نے کہا کہ وزیر داخلہ آج پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ذاتی مصروفیات کی وجہ سے شریک نہیں ہو سکے۔ اس سے پہلے بھی وہ کئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاسوں میں شرکت نہیں کر سکے تھے، اس پہلو کو غلط رنگ نہ دیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: