برطانیہ کے رقبے سے4گنا بڑا گلیشیئر ٹوٹ گیا

قطب جنوبی یا انٹارکٹیکا سے ایک بہت بڑا برفانی تودہ ٹوٹ کر الگ ہوگیا ہے جس کا رقبہ 6000 مربع کلومیٹر ہے یعنی وہ برطانیہ کے رقبے سے بھی تقریباً چار گنا بڑا ہے۔
انٹارکٹیکا کے جس مقام سے یہ برفانی تودہ ٹوٹ کر الگ ہوا ہے وہ ’’لارسن سی آئس شیلف‘‘ کہلاتا ہے اور براعظم انٹارکٹیکا کے ساتھ موجود جنوب مغربی سمندر میں خاصی دور تک پھیلا ہوا ہے۔
سائنسدانوں نے پہلے پہل 2014 کے دوران لارسن کے مقام پر برف میں ایک لمبی دراڑ نمودار ہونے کا مشاہدہ کیا تھا جس کے بعد سے اس علاقے پر خصوصی توجہ دی جانے لگی۔
تقریباً تین سال کے عرصے میں یہ دراڑ مسلسل پھیلتی رہی اور گزشتہ چند ماہ سے ماہرین خبردار کرتے آرہے تھے برف کا ایک بہت بڑا ٹکڑا کسی بھی وقت اس جگہ سے ٹوٹ کر الگ ہوسکتاہے اورآج ان کا یہ خدشہ بھی حقیقت میں بدل گیا۔
ناسا کے سٹیلائٹ نے اس مقام کی تفصیلی تصاویر لی ہیں جن کا جائزہ لینے کے بعد ماہرین کا کہنا ہے اب اس چوڑی دراڑ میں پانی نمایاں ہوچکا ہے جس کا درجہ حرارت بھی نقطہ انجماد سے کچھ زیادہ ہے۔
قطب جنوبی کی وسیع برفانی چادر سے ٹوٹ کر سمندر میں آزاد ہونے والا یہ برفانی تودہ قدرے لمبوتری شکل کا ہے جس کا مجموعی رقبہ 6000 مربع کلومیٹر کے لگ بھگ ہے جبکہ اس میں برف کی موٹائی اوسطاً 200 میٹر بتائی جارہی ہے۔
س تودے کا شمار اب تک قطبین سے ٹوٹنے والی برف کے سب سے بڑے ٹکڑوں میں بھی کیا جارہا ہے لیکن یہ دل خوش کرنے والا ریکارڈ ہر گز نہیں بلکہ انتہائی تشویش ناک امر ہے۔
اپنی بہت بڑی جسامت کی وجہ سے متوقع طور پر یہ بہت آہستہ آہستہ حرکت کرتا ہوا آئندہ چند ماہ میں انٹارکٹیکا سے خاصا دور ہوجائے گا اور پھر نسبتاً گرم سمندری پانی میں پہنچنے کے بعد بتدریج پگھل کر ختم ہوجائے گا۔
گلوبل وارمنگ کے نتیجے میں زمینی قطبین پر بڑے بڑے برفانی تودوں کی شکل میں جمی ہوئی برف پگھلنے کی رفتار بڑھتی جارہی ہے۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر قطبین کی یہ ساری برف پگھل گئی تو دنیا کے تمام ساحلی شہر زیرِ آب آجائیں گے اور نسبتاً کم اونچائی والے جزیرے بھی سمندر میں غرق ہوجائیں گے۔
اگر صرف انٹارکٹیکا کی بات کریں تو وہاں موجود موٹی برفانی چادر کا مجموعی رقبہ 1 کروڑ 40 لاکھ مربع کلومیٹر اور حجم 2 کروڑ 65 لاکھ مکعب کلومیٹر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: