فیفا کی پاکستان پر پابندی کی دھمکی

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے دھمکی دی ہے کہ اگر اس کی تسلیم کردہ قومی فٹبال فیڈریشن کو مانتے ہوئے کنٹرول نہ دیا گیا تو پاکستان پر پابندی عائد کردی جائے گی۔
فیفا کی جانب سے لکھے جانے والے خط میں کہا گیا کہ وہ فیصل صالح حیات کی قیادت میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کو تسلیم کرتی ہے۔
حکومت پاکستان بھی اس فیڈریشن کو تسلیم کرتے ہوئے اسے کنٹرول واپس کرے ورنہ پاکستان کو معطل کر دیا جائے گا.
فیفا کا کہنا ہے کہ 31 جولائی تک قومی فیڈریشن کا ہیڈ کوارٹر اور اس کے اکائونٹس بحال نہ کیے گئے تو فیفا سخت ترین اقدام کرے گی۔
وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیر زادہ نے کہا ہے کہ حکومت نہیں چاہتی کہ فیفا پاکستان پر پابندی لگائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ایسے عمل کی مخالفت کی، آئی او سی کی جانب سے پاکستان پر پابندی کی دھمکی پر موجودہ پی او اے کو تسلیم کیا۔
فیفا کی جانب سے پابندی لگی تو ملک میں فٹبال کو نقصان پہنچے گا، چند عناصر قومی مفاد کو بالائے طاق رکھ کر پاکستان کو بد نام کرنے کے در پے ہیں۔
ریاض حسین نے الزام عائد کیا کہ فیصل صالح حیات بھی اس صورتحال کے ذمہ دار ہیں، وہ فیڈریشن میں شفاف نظام قائم کرنے میں ناکام رہے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ ہم فیفا سے درخواست کریں گے کہ وہ خود آگے بڑھ کر اس معاملے کو حل کرائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: