پاکستان میں خواتین کا ٹیکنالوجی مقابلہ اگلے مہینے

پاکستان میں خواتین کے لیے پہلا عالمی ٹیکنالوجی مقابلہ اگست میں ہونے جارہا ہے،جتنے والی ٹیم کو چین بھیجا جائے گا۔
خواتین ملک کا 52فیصد ہیں، لیکن اعدادو شمار کو دیکھیں تو صرف 25فیصد خواتین مختلف کاروباری اور صنعتی شعبوں میں خدمات انجام دے رہی ہیں، اہم بات یہ ہے کہ یہ اعدادوشمار بدل سکتے ہیں۔
شی لوز ٹیک نامی عالمی مقابلہ اسی سلسلے کی کڑی ہے، یہ مقابلہ پہلی بار پاکستان میں ہونے جارہا ہے، جس میں ٹیکنالوجی کی مدد سے کاروبار شروع کرنے والی خواتین حصہ لے سکتی ہیں۔
انٹرنیٹ کی مدد سے اساتذہ کی تربیت کا منصوبہ شروع کرنے والی صدف فاروق، شی لوز ٹیک میں حصہ لے رہی ہیں، یہ انعام سے زیادہ پاکستان میں بدلتے رجحان کے لیے پرعزم ہیں۔
پاکستان میں گوگل کنسٹلنٹ جہاں آراء کہتی ہیں اب وہ دور نہیں جب کاروبار خواتین کو گھر کے کام کاج سے روکتا تھا، ٹیکنالوجی نے بہت سی چیزیں آسان کردی ہیں۔
کراچی کی نجی یونیورسٹی میں شی لوز ٹیک نامی مقابلے کا فائنل 19 اگست کو ہوگا۔ فاتح ٹیم عالمی مقابلے میں حصہ لینے چین جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: