رپورٹ مفروضوں ، الزامات اوربہتانوں کا مجموعہ ہے

وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ جتنےبھی مطالبےکرلیں سازشی ٹولے کےکہنے پراستعفیٰ نہیں دوں گا، میرا ضمیر اور دامن صاف ہے ۔

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ جےآئی ٹی رپورٹ ہمارے ذاتی کاروبارپرمفروضوں ، الزامات اوربہتانوں کا مجموعہ ہے، رپورٹ میں استعمال کی گئی زبان میں بدنیتی نظرآتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے خاندان نے سیاست سے کچھ نہیں کمایا البتہ کھویا بہت کچھ ہے ، جے آئی ٹی کو تحفظات کےساتھ قبول کیا تھا ۔

اجلاس میں وفاقی کابینہ نے وزیراعظم پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا گیا، اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نےاستعفےکا مطالبہ کرنے والوں کے مجموعی ووٹوں سے زیادہ ووٹ لیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نےکسی منصوبے میں کرپشن کی ہےتوبتایا جائے، بےبنیاد اور جھوٹے الزامات پر استعفا مانگنے والے اپنی طرف دیکھیں ، ملکی ترقی کے ایجنڈے کو کسی سازش کا شکار نہیں ہونے دیں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: