رحمٰن ملک کے دعووں کا پول بھی کھل گیا

وزیراعظم میاں نوازشریف اور ان کے خاندان کے اثاثوں کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں سابق وزیرداخلہ رحمٰن ملک کو ناقابل اعتماد اور جھوٹا قرار دیا ہے۔
پاناما جے آئی ٹی نے رحمان ملک کو حدیبیہ پیپز ملز کے سلسلے میں تحقیقات کیلئے طلب کیا تھا۔
اس پیشی کے بارے میں جے آئی ٹی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تفتیش کے دوران سابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے جے آئی ٹی کو گمراہ کن جوابات دئیے جب کہ رحمان ملک کے پاس شریف فیملی کی کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں۔
رپورٹ کے مطابق رحمان ملک شاطر، ناقابل بھروسہ اورسیاسی طورپرمتحرک ہیں۔
رحمان ملک نے لندن فلیٹس کا ٹیکس ریکارڈ نیب کو دینے سے متعلق جھوٹ بولا جب کہ رحمان ملک نے صرف سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی کوشش کی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ رحمان ملک کی رپورٹ میں منی ٹریل کے شواہد نہیں تھے۔
جے آئی ٹی کے تحقیقاتی عمل میں رحمان ملک نے کوئی کردار ادا نہیں کیا جب کہ رحمان ملک کا نیب کو دستاویزات دینے کا دعوی جھوٹا نکلا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: