کافی عمر بڑھانے میں معاون

برطانیہ کے طبی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ روزانہ کافی پینا انسانی عمر میں اضافے کا باعث بنتا ہے، کئی بیماریاں کافی پینے سے پاس نہیں پھٹکتیں۔
امپریل کالج لندن اور انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر کی تحقیق میں بتایا گیا کہ جو لوگ کافی پینے کے شوقین ہوتے ہیں، ان میں مختلف قسم کے امراض سے موت کا خطرہ کافی حد تک کم ہوجاتا ہے۔
اس کا مطلب یہ نہیں کہ کافی موت کو روک سکتی ہے بلکہ تحقیق میں بتایا گیا کہ اس سے کافی حد تک امراض سے تحفظ ملتا ہے جو کہ عمر میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔
تحقیق کے دوران 10 یورپی ممالک سے تعلق رکھنے والے 35 سال یا اس سے زائد عمر کے 5 لاکھ سے زائد افراد میں کافی کے استعمال کے بعد ہونے والی تبدیلیوں کا جائزہ لیا گیا۔
سولہ سال تک جاری رہنے والی تحقیق میں یہ نتیجہ سامنے آیا کہ روزانہ 3 کپ یا اس سے زائد کافی پینے والوں میں جان لیوا بیماریاں جیسے امراض قلب، فالج اور جگر کی بیماریوں کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: