جے آئی ٹی نے قطری شہزادے کا بیان ریکارڈ نہیں کیا

پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ ٹیم کے دو ارکان قطر جانے کے بجائے دبئی سے وطن واپس آگئے۔

جے آئی ٹی میں نیب اور ایم آئی کے رکن گزشتہ روز حسین نواز کی پیشی پر جوڈیشل اکیڈمی سے غائب رہے۔

اچانک خبریں آئیں کہ دونوں ارکان قطری شہزادے حمد بن جاسم کا بیان ریکارڈ کرنے قطر پہنچ چکے ہیں۔

وزیراعظم کے قریب سمجھے جانے والے روزنامہ جنگ کے صحافی صالح ظافر نے دعویٰ کیا ہے کہ بریگیڈیئر کامران خورشید او عرفان منگی دوحہ جانے کے بجائے دبئی میں رہے۔

ان کے مطابق رات گئے تک قطر میں پاکستان کے سفارتخانے، قطر کے سابق وزیراعظم پرنس شیخ حمد بن جاسم بن جبرالتھانی کے سیکرٹریٹ یا کسی دوسرے سرکاری ادارے سے رابطہ نہیں کیا گیا۔

آج صبح ساڑھے 7 بجے یہ دونوں ارکان دبئی سے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 612 کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: