پہلے ریپ، پھر 5 بار تیزاب سے حملہ

بھارت میں جائیداد کی لالچ میں اندھے افراد نے ایک خاتون کو پہلے زیادتی کا نشانہ بنایا پھر اس پر تیزاب پھینک دیا گیا۔ چند سال میں خاتون پر 5 بار تیزاب پھینکا گیا ہے۔
انڈیا کی ریاست اتر پردیش میں پولیس کا کہنا ہے کہ اس خاتون پر ایک بار پھر تیزاب پھینکا گیا ہے جن پر ریپ کے بعد چار بار پہلے بھی تیزاب پھینکا جا چکا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ خاتون لکھنؤ میں خواتین کے ہاسٹل کے باہر ہینڈ پمپ سے پانی بھر رہی تھیں جب ان پر پانچویں بار تیزاب پھینکا گیا۔
ان 35 سالہ خاتون پر چار بار تیزاب پھینکے جانے کے بعد سے پولیس کے گارڈز دیئے گئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان پر حملوں کی وجہ جائیداد کا تنازع ہے۔
حملے کے بعد خاتون کو مکمل سکیورٹی دینے میں ناکامی پر انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ خاتون کو 2008 میں زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد تیزاب پھینکا گیا تھا۔
جن دو افراد پر زیادتی اور تیزاب پھینکنے کا الزام لگایا انہوں نے ہی 2012 اور پھر 2013 میں تیزاب پھینکا تاہم ان دو حملوں میں خاتون بچ گئیں۔
رواں سال مارچ میں وہ اپنی بیٹی کے ہمراہ ٹرین میں سفر کر رہی تھیں جب ان کو زبردستی تیزاب پلایا گیا تاہم وہ اس حملے میں بھی کچھ عرصہ اسپتال گزارنے کے بعد لوٹ آئیں۔
خاتون نے بار بار دھمکیوں کے باوجود مقدمے کی پیروی چھوڑی نہ جائیداد کے معاملے پر مطالبات تسلیم کئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: