مشتاق منہاس: 60 ہزار روپے ماہانہ میں ارب پتی

آزادکشمیر الیکشن کے دوران جمع کرائی گئی اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق مشتاق احمد منہاس کی سالانہ آمدنی صرف پندرہ لاکھ روپے ہے لیکن ان کے اثاثوں کی مالیت ارب روپے کے قریب بنتی ہے۔

مشتاق منہاس: ارب پتی صحافی

مشتاق منہاس کے اپنے بیان حلفی کے مطابق انہوں نے اپنی سالانہ آمدنی 15 لاکھ روپے پر 15-2014ء میں ساڑھے چار لاکھ روپے ٹیکس ادا کیا۔

ان کے چار بچے بحریہ ٹاؤن کی اکیڈمی میں زیرتعلیم ہیں جن کے سالانہ تعلیمی اخراجات تین لاکھ بیس ہزار روپے سالانہ بنتے ہیں۔

بچوں کے تعلیمی اخراجات اور ٹیکس ادائیگی کے بعد ان کے پاس ماہانہ صرف 60 ہزار 728 روپے بچتے ہیں لیکن ان کے پلاٹوں کی طویل فہرست، کروڑوں روپے کا بینک بیلنس اور لاکھوں روپے کے طلائی زیورات اس سے میل نہیں کھاتے۔

ان کے اثاثوں کی تفصیلات میں تنخواہ کے علاوہ کوئی ذرائع آمدن نہیں بتائے گئے، دیگر اثاثوں میں صرف پلاٹ اور طلائی زیورات ہیں لیکن فارن کرنسی اکاؤنٹ اور 23 لاکھ روپے کا بینک بیلنس ظاہر کرتا ہے کہ اور بھی بہت کچھ ہے جو کہ بیان حلفی میں ظاہر نہیں کیا گیا۔

ایف بی آر میں جمع کرائے گئے ریکارڈ کے مطابق بھی وہ صرف تنخواہ پر گزارا کرتے ہیں۔

MUSTAQ MINHAS copy

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: