عالمی معیشت سونامی کی زد میں

تحریر:کارلون موٹی میئر

بینک آف انٹرنیشنل سیٹل منٹس (بی آئی ایس) نے اپنی رپورٹ میں تمام ممالک کو خبردار کیا ہے کہ ایک نیا مالی بحران سر اٹھا رہا ہے اور اس بار نئی منڈیاں متاثر ہو ں گی۔ رپورٹ کے مطابق نئے مالی بحران سے چین اور ااس سے منسل باقی ایمرجنگ مارکیتس کو نقصان پہنچے گا۔ بینک کے مطابق چین کی معیشت میں وہی رجحان موجود ہے جو 2007 میں امریکی معیشت میں تھا۔ اس کے نتیجے میں جھٹکے برطانیہ اور یورپی منڈیوں کو بھی لے
بیٹھے۔

بی آئی ایس کے مطابق اس بار چین اور بھارت کی منڈیوں کو جھٹکا لگنے والا ہے کیونکہ یہ اوور ہیٹنگ کا شکار ہے۔ اس جھٹکے سے یورپ اور ایشیائی منڈیوں کو دھچکا لگے گا جبکہ پاکستان اور سی پیک سے منسلک کئی ممالک بھی شدید متاثر ہوں گے۔
بینک کی اقتصادی شعبے کے سربراہ کلوڈیو کا کہنا ہے کہ اس بار مالی بحران مزید تلخ ہو گا بلکہ بدلہ لے گا جس سے دنیا کی معیشت کا ایک بڑا حصہ بیٹھ جائے گا۔

بی آئی ایس کو بینکوں کا بینک کہا جاتا ہے اور اس میں موجود برطانوی سنٹک بینک کے ارکان نے بھی اس حوالے سے اپنی حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔ ان کے مطابق سونے کے ذخائر میں فوری طور پر اضافہ کیا جائے گا۔اس کے علاوہ سود کی شرح کو بڑھا دیا جائے کیونکہ اچانک بحران سے خطرناک افراط زر پھیلے گا۔
بینک کے مطابق ٹرمپ اور چین نے آزاد معیشت کے راہ میں رکاوٹیں حائل کرنا شروع کر دیں ہے کیونکہ انہیں اندازہ ہے کہ طوفان آنا والا ہے اور اگر اقدامات نہ کیے تو بہت نقصان ہو گا۔ اب وقت ہے کہ برطانیہ اور یورپ بھی کوئی سدباب کریں ورنہ ان کی معیشت کا جنازہ نکل جائے گا۔

چین میں قرض کی شرح جی ڈی پی کے 166 فیصد تک پہنچ گئی ہے جس کی وجہ سے موڈیز نے بھی چینی معیشت کی ریٹنگ اے تھری سے اے ون کر دی ہے۔ چینی معیشت اب
بوجھ اٹھانے کے قابل نہیں رہی۔

یہ دنیا ابھی حالیہ بحران سے بھی نہیں نکلی تھی لیکن اب معلوم ہو رہا ہے کہ وہ صرف ایک ٹریلر تھا،اصل بحران تو سر اٹھا رہا ہے کیونکہ اس بار بحران نہیں مالی منڈیوں میں سونامی آئے گا جو شاید سب کچھ بہا لے جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: