داعش سوشل میڈیا سے خوف زدہ

تحریر:لیزلی ڈیرن

 

شدت پسند تنظیم داعش نے اپنے تمام جنگجووں کو حکم دیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں سوشل میڈیا کا استعمال نہ کریں۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پچھلے کچھ عرصے میں بہت سے جنگجووں کو سوشل میڈیا پر ٹریک کر کے قتل کیا گیا ہے۔


اس سے قبل امریکی انٹیلی جنس اور برطانوی انٹیلی جنس نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے داعش کے بہت سے جنگجووں کی ٹارگٹ کلنگ کی۔ اب اس بیان کے بعد معلوم ہوا ہے کہ درحقیقت ان ایجنسیوں نے جنگجووں کی لاپرواہی کا فاءدہ اٹھایا اور انہیں ٹریک کرکے مارا۔ اس بیان سے معلوم ہوتا ہے کہ داعش کو اس جنگ میں بہت نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
اپنے بیان میں داعش نے کہا ہے کہ غیر مسلم قوتوں نے ہماری غلطیوں کو فاءدہ اٹھایا۔ اگر اب کسی کی غلطی سے اسلامی فوج کو نقصان پہنچا تو اسے اور اس کے خاندان کو نشان عبرت بنا دیا جائے گا۔


داعش کے مطابق سوشل میڈیا کی ویب سائٹس سب سے بڑا خطرہ بن گئیں ہیں لیکن پھر بھی ہمارے فوجی اس کا بے تحاشا استعمال کر رہے ہیں۔ ہم سب جانتے ہیں کہ انہی کی وجہ سے ہمارے کئی ہیڈکوارٹرز تباہ ہوئے۔
یہ بیان 14 مئی کو جاری کیا گیا اور اسے سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپوں میں شئر کیا گیا۔ تاہم اب برطانوی انٹیلی جنس کے مطابق داعش کی جانب سے سوشل میڈیا کی ویب سائٹس کا استعمال کم ہوا ہے لیکن ختم نہیں ہوا۔


جون 2015 میں ایک جنگجو کی سیلفی کی وجہ سے امریکی انٹیلی جنس سے داعش کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا۔ داعش نے 2014 میں بھی اس قسم کا ایک پروانہ جاری کیا تھا لیکن اس پر عمل نہ ہو سکا۔ تاہم اب اطلاعات ہیں کہ داعش نے اپنے کئی جنگجووں کو سزا دی ہے جس کے بعد ان کی سوشل ویب سائٹس پر موجودگی میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔
پچھلے کچھ دن تک ابو رمائش اور عقصیٰ کی پروفائلز انتہائی مقبول تھیں اور ان پر شام میں پروقار زندگی کی تصاویر شائع کی جاتی تھیں۔ انہی کی مدد سے یورپ میں لوگوں کو تنظیم میں شامل کیا جا رہا تھا۔
سوشل میڈیا کی وجہ سے داعش نے یور اور دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کی اور ہزاروں افراد کو ورغلایا لیکن اب اس کا استعمال کم ہونے سے ان کی قوت کو شدید نقصان پہنچے گا کیونکہ اسی کی مدد سے ہی رقا اور موصل میں جنگجو آپس میں روابط رکھتے تھے۔
داعش میں لوگوں کا حوصلہ پست ہو رہا ہے اور اپنے میگزین میں بھی انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا۔ رومیہ نامی میگزین میں اپنے پیغام میں داعش کے سربراہ نے کہا کہ جنگجو اپنے خاندان اور بیویوں کی باتوں پر کان نہ دھریں اور آخری دم تک لڑائی کے لئے تیار رہیں۔
2015 میں داعش کے جنگجو رہنے والے برطانوی شہری ہیری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ لوگ اس دہشت سے دور رہیں اور ان جانوروں کو اپنی روح کو تباہ کرنے سے محفوظ رکھیں۔ شام میں آپ سے ایسے کام لیے جائیں گے کہ آپ کو اپنے انسان ہونے پر شرم آئے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: