شاہ رخ کی رئیس ہٹ، پاکستان کی ماہرہ فلاپ

بالی ووڈ میں بدھ کو ریلیزہونے والی شاہ رخ خان کی فلم رئیس تو سپر ہٹ ہو گئی لیکن فلم میں شاہ رخ کے مقابل کام کرنے والی ماہرہ خان کو فلاپ قرار دے دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کا تعصب کہیے یا کچھ اور لیکن تمام بڑے اخباروں اور ویب سائٹس نے ماہرہ خان کی اداکاری کی برائی کی اور کہا کہ ایسی اداکاری تو بھارت کی کوئی بھی اداکارہ کر سکتی تھی۔
بھارتی میڈیا میں یہ بھی کہا گیا کہ شاہ رخ خان کے مقابل جتنی بھی ہیروئنز نے ڈیبیو کیا، سب متاثر کن نظر آئیں، سوائے ماہرہ خان کے جو کچھ اچھا تاثرنہیں چھوڑ پائیں۔
ٹائمزآف انڈیا نے فلم ریویو میں لکھا کہ ماہرہ کو صرف گانوں اور چند جذباتی مناظر کی حد تک محدود کردیا گیا اور اس کے علاوہ کچھ خاص شامل نہیں کیا گیا۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق ماہرہ خان بھی اس فلم میں کچھ خاص نظر نہیں آئیں، وہ اس سے بہتر کرسکتی تھیں، ان کی اداکاری دوسرے اداکاروں کے سامنے ڈوب گئی۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق فلم میں ماہرہ خان کو ایک سہارے کی طرح استعمال کیا گیا، جو مزکری کردار کی بیوی بنی جو گھر میں اپنے بچے کی پرورش کرتی رہیں، یا جس پر غصہ اتارتے دکھایا گیا یا چند رومانوی مناظر میں پیش کیا گیا۔
ڈی این اے کے مطابق ماہرہ وہ واحد ہیروئن ہیں جو شاہ رخ کے ساتھ مل کر کوئی سپارک پیدا نہیں کرسکیں، دونوں کے درمیان فلمائے گئے رومانوی سینز میں کچھ خاص بات نظر نہیں آئی۔
ممبئی مرر نے لکھا کہ اگر ماہرہ خان جیسی ہی اداکاری کرانی تھی تو کوئی بھی عام سی بھارتی اداکارہ یہ کام کر سکتی تھی۔ ماہرہ شاہ رخ کے مقابل نروس نظر آئیں۔
بزنس سٹینڈرڈ نے لکھا کہ ماہرہ خان سے شاید ان کی صلاحیتوں کے مطابق کام نہیں لیا گیا۔ فلم میں رئیس کی اہلیہ کا کردار بالکل ضائع گیا، ان کا کردار زبردستی فلم میں رومانوی زاویہ کو پیش کرنے کے لیے شامل کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: