گوگل ارتھ کی بلا، دنیا میں تہلکہ

گوگل ارتھ پر حال ہی میں قطب شمالی میں   انٹارٹیکا سمندر کی ایک تصویر شائع ہوئی جس نے دنیا بھر میں تہلکہ مچا رکھا ہے۔ اس تصویر میں آپ سمندر میں موجود ایک چیز کو دیکھ سکتے ہیں جس کا سر سانپ جیسا اور باقی دھڑ پانی میں ہے۔ تاہم پھر بھی اس کے حجم نے دنیا بھر کے سائنس دانوں کو حیران کر رکھا ہے۔ تصویر شائع ہوتے ہی  دنیا بھر میں اسے کریکن کا نام دے دیا گیا، جی کریکن یونان کا دیومالائی کردار جسے کچھ عرصہ پہلے ایک انگریزی فلم  کلیش آف ٹائٹن میں بھی دکھایا گیا تھا۔ کیا یہ واقع ہی ٹائٹن ہے؟

قطب شمالی میں تیزی سے برف پگھلنے کے باعث علاقے میں موجود سمندری حیات خطرے میں ہے۔ ٹھنڈے ترین پانی کی گہرائی میں مخلوق درجہ حرارت میں اضافے کے باعث سطح پر آ رہی ہے۔ لیکن کیا یہ کوئی بلا ہے۔ ادھر کچھ لوگ  یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ شاید یہ پگھلنے والی برف کا کوئی ٹکرا ہو سکتا ہے جس نے کچھ عجیب سے شکل اختیار کر لی ہے۔

یہ تصویر پہلی بار اپریل میں منظر عام پر آئی۔ اس کے بعد دنیا بھر میں وائرل ہوئی  اور سب نے اپنے اندازے لگائے۔ گوگل ارتھ ٹولز سے معلوم ہوا ہے کہ اس کی لمبی 120 میٹر ہے جس کی وجہ سے اسے کریکن کا نام دیا گیا۔ تاہم کچھ لوگ اسے جوراسک عہد کا جانور بھی قرار دے رہے ہیں۔ بہت سے لوگوں کا یہ بھی خیال ہے کہ  در حقیقت یہ ایک  اڑن طشتری ہے جو زیر آب موجود تھی۔

تاہم اس کی حقیقت کیا ہے، فی الحال معلوم نہیں۔ اگر آپ بھی  اس کھوج میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں تو کورآرڈینٹس موجود ہیں، اس پر جائیں اور پتا لگائیں کہ معاملہ آخر ہے کیا؟

63° 2’56.73″S 60°57’32.38″W.

x

Check Also

شامی بچے، ترک مہربان

ترکی کی اپوزیشن پارٹی  سی ایچ پی کی رپورٹ ترکی میں آنے والے شامی بچوں ...

شامی پنجرہ

جیمز ڈین سلو   شام کا بحران دن بد دن بد سے بد تر ہو ...

برطانیہ کا عظیم جوا

مروان بشارا برطانیہ نے یورپی یونین سے باہر آنے کا فیصلہ کر لیا۔ اب ہر ...

%d bloggers like this: