ای سگریٹ، اصل سے زیادہ نقصان دہ

دنیا بھر میں ای سگریٹ کا استعمال گزشتہ ایک دہائی کے دوران بے حد بڑھ چکا ہے۔ اب سوئیڈن کے ماہرین نے تحقیق کی روشنی میں خبردار کیا ہے کہ ای سگریٹ کے فقط 10 کش بھی امراض قلب کا شکار ہونے کا خطرہ پیدا کرنے لگتے ہیں۔
ای سگریٹ بیٹری سے چلنے والی ایک سگریٹ نما ڈیوائس ہوتی ہے۔ اس میں حسب پسند مختلف ذائقے اور نکوٹین پر مشتمل محلول ہوتا ہے۔ ڈیوائس اس محلول کو گرم کرتی ہے۔ یوں جب اس کے کش لئے جاتے ہیں تو منہ اور ناک سے اس کے بخارات دھوئیں کی صورت میں نکلتے ہیں۔
ابتدا میں اسے عادی سگریٹ نوشوں نے یہ کہہ کہ مسترد کیا تھا کہ یہ بچوں کے کھلونے جیسا ہے تاہم صرف ایک دہائی بعد ہی صورتحال یہ ہے کہ برطانیہ بھر میں 30 لاکھ سے زائد افراد ای سگریٹ استعمال کررہے ہیں۔
سٹاک ہوم کے معروف ادارے کیرولینسکا انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ای سگریٹ کے صرف دس کش ہی انسانی جسمانی نظام میں تبدیلی پیدا کرنے کا آغاز کردیتے ہیں۔
ان ماہرین کے مطابق اصل سگریٹ کی طرح یہ بھی بلڈ پریشر میں اضافے کا باعث ہوتے ہیں اور دل کی شریانوں کو سخت کرتے ہیں۔
اس سے قبل بھی مختلف تحقیقات میں یہ ثابت کیا جاچکا ہے کہ ای سگریٹ میں شامل ذائقے جب بخارات بنانے کیلئے گرم کئے جاتے ہیں تو یہ انتہائی خطرناک ہوجاتے ہیں۔
علاوہ ازیں یہ امر بھی سامنے آچکا ہے کہ ای سگریٹ پینے والوں میں تمباکو نوشی ترک کرنے کا امکان 28 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: