الطاف حسین نے پھر معافی مانگ لی

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایک مرتبہ پھر معافی مانگ لی ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ بشمول جنر ل راحیل شریف، ڈی جی رینجرز جنرل بلال اکبر اور پاکستان کے خلاف الفاظ استعمال کرنے پر عوام، مسلح افواج، جنرل راحیل شریف، ڈی جی رینجرز جنرل بلال اکبر اور ارباب اختیارسے معافی مانگی ہے۔

اس سے متعلق خبر:     نائن زیرو سیل

لندن سے جاری ایم کیو ایم کے اعلامیے کے مطابق انہوں نے کہا کہ وہ ساتھیوں کے ماورائے عدالت قتل اور مسلسل گرفتاریوں پر شدید ذہنی تناؤ کا شکار تھے۔

بھوک ہڑتال پر بیٹھے ساتھیوں کی بگڑتی صورتحال کی وجہ سے ذہنی تناؤ بڑھتا گیا جس کی وجہ سے پاکستان کے خلاف الفاظ استعمال کئے۔

الطاف حسین نے کہا کہ ان کے الفاظ کی سزا ایم کیوایم اوراس کے کارکنوں کو نہ دی جائے۔

ایک پاکستانی کی حیثیت سے پاکستان کے عوام، اسٹیبلشمنٹ، فوج، آئی ایس آئی، تمام ارباب اختیار اور حکمرانوں کو یقین دلاتا ہوں کہ آئندہ میری جانب سے ایسے الفاظ ہرگزاستعمال نہیں ہوں گے۔

تمام ارباب اختیارسے یہی درخواست ہے کہ وہ ایم کیوایم کے خلاف کئے گئے اقدامات کو برائے مہربانی ختم کردیں۔

ایم کیوایم کو قومی دھارے سے نہ کاٹیں اور ایم کیوایم کوملک کی سلامتی، بقاء اور ترقی و خوشحالی کے لئے کام کرنے دیں۔

انہوں نے میڈیا کے ساتھ ناخوشگوارواقعات پر بھی معافی مانگ لی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: