14سال میں قرض کا جواب مشرف اور پی پی دے،اسحاق ڈار

قومی اسمبلی میں بجٹ بحث سمیٹتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ  زر مبادلہ کے ذخائر اکیس ارب ڈالر تک پہنچ گئےہیں

سال کے دوران افراط زر کی شرح 8.2 سے کم کرکے 4.2 فیصد پر لے آئے ہیں۔

گزشتہ ادوار میں قرضوں میں ہونے والے 400 فیصد اضافے کے ذمہ دار ہم نہیں،

انہو ںنے کہا کہ 14سال میں بڑھنے والے قرضوں کا جواب مشرف اور پی پی کو دینا ہو گا

اسحاق ڈار  نے اس عزم کا اظہار کیا کہ  ترقی کا سفر جاری رکھیں گے, صوبوں میں تفریق نہیں کرتے،پورا پاکستان ہمارے لیے برابر ہے۔

پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کی شرح مارچ 2013 سے بھی کم ہے۔حکومت نے زرعی مشینری پر ڈیوٹی کم کی،یوریا کھاد کی قیمت کو 2200 سے کم کرکے 1800 پر لائے ہیں۔۔

x

Check Also

دھرنوں کا باب بند کرنا ہوگا، چودھری نثار

دھرنوں کا باب بند کرنا ہوگا، چودھری نثار

سابق وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو بنانا ری پبلک بنانے ...