بہن بندی کی تحریک

لوسنڈا کراس

بھائی بندی ایک عام لفظ ہے، سب اس کا مطلب جانتے ہیں۔ لیکن دنیا کو بہن بندی کا نہیں پتا۔ بہنوں کا رشتہ عظیم ہوتا ہے۔

اس کے لئے شاید ماں باپ سے بھی زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے اور اسے اٹوٹ رشتہ کہنا غلط نہیں ہو گا

تاہم اس رشتے کو ہمیشہ خطرات لاحق ہوتے ہیں، یہ شاید لڑکوں کی طرح سڑکوں پر ایک دوسرے کے ساتھ لڑنے کا نام نہں ہے۔ یا لڑائی میں ایک دوسرے کا ساتھ دینے کا، یا پھر مل کر مارنے کا، گو ایسا بھی ہوتا ہے۔

لیکن اسے سمجھنے کے لئے عورت کی قدر کرنا ضروری ہے۔

جیسے ایک عظیم فلسفی نے کہا

جب عورت کی شادی ہوتی ہے تو اتحاد بنتا ہے

جب عورت کا خاندان بنتا ہے تو قوم کی بنیاد رکھی جاتی ہے

جب عورت مقصد بناتی ہے تو سلطنت قائم ہوتی ہے

اور جب خواتین اکٹھی ہوتی ہیں تو دنیا تبدیل ہوتی ہے

لیکن کیا پھر بھی اس لفظ کو ویسے سمجھا جا سکتا ہے جیسے بھائی بندی کو سمجھا جاتا ہے؟ ایک لفظ ادا کیا اور بس سب سمجھ گئے۔ یہاں تک کے میں نے ہزاروں خواتین سے رابطہ کیا تاکہ اس لفظ کا کوئی ایک باربط مطلب سمجھا سکوں لیکن کسی کے پاس بھی کوئی واضح جواب نہیں۔

پھر بھی  بھائی بندی کی طرح مجھ میں ایک ایسا جذبہ موجود ہے۔ جب مشکل پڑتی ہےتو میں بھی اپنی بہن کی مدد کرتی ہوں، وہ آبارشن سے لے کر کوئی بھی مسئلہ ہو سکتا ہے۔ ایسا ایسا مسئلہ جس کا ایک عام مرد شاید ادراک بھی نہیں کر سکتا۔ پھر بھی اس لفظ کی اہمیت نہیں۔ پھر بھی اسے کوئی سمجھ نہیں پاتا کیوں؟

آج دنیا میں خواتین کی تحریک زور پکڑ رہی ہے، خواتین قمیض اتار کر پھر رہی ہیں، سڑکوں پر لڑ رہی ہیں، ہر میدان میں آگے آ رہی ہیں، لیکن پھر بھی اس لفظ کو کوئی نہیں سمجھتا۔ خواتین کے اس مسئلہ کو سمجھنے کے لئے یا انہیں برابر لانے کے لئے ضروری ہے کہ ہم یہ بھی سمجھیں کہ خواتین کو لفظوں اور تحریروں میں بھی مردوں کا مقابلہ کرنا ہو گا جو شاید ان کو غلام بنانے کے لئے بنائی گئی ہیں

 

x

Check Also

ملالہ ارب پتی بن گئیں

    برطانوی  میڈیا رپورٹس کے مطابق نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی ارب پتی ...

بچے بڑے بڑوں کے باپ!

ننھے ننھے قدم اٹھاتے بچے اکثر والدین کے لیے کوئی نہ کوئی مصیبت کھڑی کئے ...

دیکھنے میں 30 کی، عمر 50 کی!

  چین کی یی وین نے انٹرنیٹ پر لوگوں کو اپنی تصاویر سے حیران کر ...

%d bloggers like this: