سمندری روبوٹ  سے مون سون کی پیشن گوئی

برطانیہ اور بھارت کے سائنسدان مون سون بارشوں کی زیادہ درست طور پر پیش گوئی کرنے  کے لئے‌خلیج بنگال میں زیر آب روبوٹ چھوڑیں گے۔

بہتر پیشن گوئی سے بھارت کے اُن 200 ملین سے زائد کسانوں اور زراعت کے پیشے سے منسلک افراد کے معیار زندگی میں بڑی تبدیلی  لائے گا، جنہیں تباہ کن خشک سالی کا سامنا ہے۔

SEA WEATHER robot

اگلے ہفتے ایک بھارتی بحری جہاز کے ذریعے سات روبوٹس پانی میں چھوڑیں گےجو یہ پتہ لگائیں گے کہ سمندر کا اتار چڑھاؤ کس طرح مون سون کی بارشوں پر اثر انداز ہوتا ہے۔ان روبوٹس میں کمپیوٹر نصب ہیں اور یہ دیکھنے میں چھوٹی پیلے رنگ کی آبدوزکی طرح ہیں۔

یہ روبوٹس خلیج کے جنوبی حصے میں ایک ماہ کے دورانیے میں پانی کے بہاؤ، اور درجہ حرارت کی جانچ کریں گے۔

سیٹیلائٹ کے سگنلز کے ذریعے سائنسدانوں کو فراہم کردہ ان معلومات سے سمندر کے کمپیوٹر نمونے تخلیق کرئےگا تاکہ یہ پتہ لگایا جا سکے کہ سمندر کس طرح بھارت کے موسم پر اثر انداز ہوتا ہے۔

بھارت میں مون سون کو سمجھنے کے لیے آٹھ ملین پونڈ کی لاگت سے عمل میں لائی جانے والی یہ تازہ ترین کوشش ہے

x

Check Also

شمالی کوریا کا مختصر فاصلے تک مار کرنیوالے میزائلوں کا تجربہ

شمالی کوریا کا مختصر فاصلے تک مار کرنیوالے میزائلوں کا تجربہ

شمالی کوریا کی جانب سے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے کئی میزائلوں کا تجربہ ...

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اپنے دیرینہ دوست سے منگنی کرلی

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اپنے دیرینہ دوست کلارک گے فورڈ سے منگنی ...

سری نگر: بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری شہید

سری نگر: ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ کشمیر ...

%d bloggers like this: