افغان فورسز نے طور خم کے زیر تعمیر گیٹ پر فائرنگ کی

پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ افغان سیکورٹی فورسز طورخم پر زیر تعمیر گیٹ پر فائرنگ کررہی ہیں۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ گیٹ سینتیس میٹر پاکستانی علاقے کے اندر ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سرحد پار کرنے والوں کی  جانچ پڑتال کے لیے گیٹ بہت ضروری ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ گیٹ کی تعمیر کا مقصد دہشت گردوں کی نقل وحرکت کو چیک کرنا ہے۔

اس سے پہلے پاکستان نے افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے سرحد پر فائرنگ  کے خلاف احتجاج کیا۔

پاکستان کا کہنا ہے کہ افغان فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ سے دونوں ملکوں کے تعلقات پر منفی اثر پڑے گا۔

x

Check Also

حکومت نے رواں برس کے لیے زکوٰۃ کا نصاب مقرر کردیا

رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب 44 ہزار 415 روپے مقرر کیا گیا ہے، ...

ملالہ ارب پتی بن گئیں

    برطانوی  میڈیا رپورٹس کے مطابق نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی ارب پتی ...

سوشلستانی ہوشیار،امریکی ویزےکے لیے سوشل میڈیا  کی پروفائل بھی بتانا ہوگی

امریکا جانے والے خواہشمندوں کو اب  سوشل میڈیا پر  زیادہ محتاط رہنا ہوگا۔ امریکہ میں ...

%d bloggers like this: