پانی دو، کریم آباد کے رہائشی برہم

کراچی کے علاقے کریم آباد میں رات گئے پانی کی قلت اور بجلی بندش کے خلاف علاقہ مکینوں نے سڑک پر ٹائر جلاکر احتجاج کیا

مظاہرے کی اطلاع ملی  تو پولیس رینجرز بھی پہنچ گئی

احتجاج بڑھنے کے بعد ایم کیو ایم کے رہنما اظہار الحسن بھی مظاہرین سے اظہار یکجہتی کے لیے کریم آباد پہنچ گئے

ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ پانی کا مسئلہ  اب پورے شہر میں گھمبیر  صورت حال اختیار کر چکا ہے

رمضان   کے مہینے میں کراچی کے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس  رہے ہیں

احتجاج کئی گھنٹے جاری رہا بالآخر خواجہ اظہار الحسن  کی یقین دہانی  پر   مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے

x

Check Also

حکومت نے رواں برس کے لیے زکوٰۃ کا نصاب مقرر کردیا

رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب 44 ہزار 415 روپے مقرر کیا گیا ہے، ...

ملالہ ارب پتی بن گئیں

    برطانوی  میڈیا رپورٹس کے مطابق نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی ارب پتی ...

سوشلستانی ہوشیار،امریکی ویزےکے لیے سوشل میڈیا  کی پروفائل بھی بتانا ہوگی

امریکا جانے والے خواہشمندوں کو اب  سوشل میڈیا پر  زیادہ محتاط رہنا ہوگا۔ امریکہ میں ...

%d bloggers like this: