ٹی وی پروگرام پر پیمرا کا ایکشن

پیمرا نے اپنے نوٹس میں ایسے پروگرام نشر کرنے کو ایک غیر ذمہ دارانہ اقدام قرار دیا جو جان بوجھ کر ریٹنگ بڑھانے کے لیے کیا گیا

Pemra Notice

ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے پروگرام کے متنازع حصے پر ملک میں مختلف سماجی حلقوں اور انٹرنیٹ پر ایک بحث جاری ہے۔

نجی ٹی وی چینل “نیوز ون” کے ایک پروگرام کی ریکارڈنگ کے دوران اس میں شریک خواتین کے حقوق کی کارکن ماروی سرمد اور سیاسی و مذہبی جماعت جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے سینیٹر حافظ حمداللہ کے درمیان تلخ اور نازیبا جملوں کا تبادلہ ہوا۔

بعد میں ماروی سرمد نے اپنے فیس بک پیچ پر ایک بیان میں حافظ حمداللہ پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے پروگرام کی ریکارڈنگ کے دوران ان کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی اور انہیں سخت نتائج کی دھمکیاں بھی دی۔ اس کے بعد سماجی میڈیا پر ایک بحث کا آغاز ہو گیا۔

پرگرام ریکارڈیڈ ہونے کے باجود ایڈٹ نہیں کیا گیا۔

پیمرا نے نیوز ون چینل کو پروگرم نشر کرنے کے معاملے کی وضاحتی نوٹس جاری کیا ہے۔

نوٹس میں ایسے پروگرام نشر کرنے کو ایک غیر ذمہ دارانہ اقدام قرار دیا جو جان بوجھ کر نشر کیا گیا ۔ یہ صحافتی اصولوں کی خلاف ورزی بھی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پروگرام پیش کرنے والوں کی تربیت سے ایسے واقعات کا تدارک کیا جا سکتا ہے۔

 

x

Check Also

حکومت نے رواں برس کے لیے زکوٰۃ کا نصاب مقرر کردیا

رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب 44 ہزار 415 روپے مقرر کیا گیا ہے، ...

ملالہ ارب پتی بن گئیں

    برطانوی  میڈیا رپورٹس کے مطابق نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی ارب پتی ...

سوشلستانی ہوشیار،امریکی ویزےکے لیے سوشل میڈیا  کی پروفائل بھی بتانا ہوگی

امریکا جانے والے خواہشمندوں کو اب  سوشل میڈیا پر  زیادہ محتاط رہنا ہوگا۔ امریکہ میں ...

%d bloggers like this: