شام میں فضائی حملے، 5 بچوں سمیت 26 افراد ہلاک

شورش زدہ ملک شام کے شمال مغربی شہر ادلب میں شامی حکومت یا روس کی جانب سے کئے گئے فضائی حملے میں بیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

انسانی حقوق کے شامی مبصر گروپ کے مطابق حملے میں ایک بازار کو نشانہ بنایا گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔

حملے میں کئی افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

حملہ شامی یا روسی فضائیہ کا تھا اس کی اب تک تصدیق نہیں کی جاسکی۔

ادلب سے تیس کلومیٹر جنوب میں واقع قصبے مارات ال نعمان میں فضائی بمباری سے چھ افراد کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

ادلب شہر اور صوبہ شام میں باغی گروہوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے جن میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والا النصرہ فرنٹ بھی شامل ہے۔

x

Check Also

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اپنے دیرینہ دوست سے منگنی کرلی

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اپنے دیرینہ دوست کلارک گے فورڈ سے منگنی ...

سری نگر: بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری شہید

سری نگر: ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ کشمیر ...

بورس جانسن وزیراعظم کی دوڑ سے باہر

لندن کے سابق میئر اور کنزرویٹو جماعت کے رہنما بورس جانسن نے اعلان کیا ہے ...

%d bloggers like this: