‘لوگوں مین گھلنے ملنے سے گھبراتی ہوں’

سلمان خان اور انوشکا شرما کے پرستاروں کو فلم سلطان کی ریلیز کا بے تابی سے انتظار ہے اور اس کے گانے ‘ بے بی کو بس پسند ہے’ سامنے آنے کے بعد اس شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے

فلم کی ہیروئین انوشکا شرما جو اپنی پرجوش اداکاری اور کام سے مخلص ہونے کے لیے جانی جاتی ہیں، مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ درحقیقت وہ اپنی ذات میں گم رہنے والی شخصیت ہیں؟

اس بات کا اظہار انوشکا نے ہندوستان ٹائمز سے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا ‘ ایک وقت تھا جب انڈسٹری کے لوگوں کا خیال تھا کہ میں مغرور ہوں، میں ہمیشہ سے ہی لوگوں میں گھلنے ملنے سے گھبراتی ہوں، میں بہت زیادہ باہر گھومنے والی شخصیت نہیں تو یہی وجہ ہے کہ لوگ مجھے مغرور اور تنہائی پسند سمجھتے تھے’۔

انوشکا شرما نے اپنی شخصیت کے تاثر کو بہتر بنانے کے لیے کچھ نہیں کیا ‘ یہ حقیقت ہے کہ میں کوئی جھوٹی شخصیت ظاہر نہیں کرتی، میں اپنی زندگی اور اپنے کام کے بارے میں بات کرتی ہوں مگر مجھے پرائیویسی بھی درکار ہوتی ہے’۔

انہوں نے مزید کہا ‘ اگر میں ایک انسان کے طور پر دیانتدار اور صاف گو ہوں تو میں اچانک ہی کچھ اور نہیں بن جاﺅں گی۔ میں کبھی ایسی نہیں بن سکتی جو میں نہیں ہوں اور نہ ہی ایسا کچھ کہتی ہوں جو مجھے سمجھ نہ آئے۔ میں اپنے خیالات اور معاملات پر بات کرنے سے ہچکچاتی نہیں’۔

x

Check Also

بالی ووڈ اداکار عامر خان کی ترک صدر سے ملاقات

بالی ووڈ اداکار عامر خان کی ترک صدر سے ملاقات

بالی ووڈ کے مسٹر پروفیکشنسٹ عامر خان نے صدارتی کمپلیکس میں ترکی کے صدر رجب ...