نائن الیون کے بعد بدترین حملہ، اورلینڈو نائٹ کلب میں 50 قتل

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں مسلح شخص نے فائرنگ کر کے 50 افراد کو قتل کر ڈالا۔
ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں رات دو بجے فائرنگ کی گئی، جس میں 53 افراد زخمی بھی ہوئے۔ حملہ آور نے متعدد افراد کو یرغمال بنا رکھا تھا۔

پولیس نے صبح پانچ بجے آپریشن شروع کیا۔ نو اہلکار کلب میں داخل ہوئے۔ پولیس اہلکاروں اور حملہ آور کے درمیان کچھ گفتگو ہوئی جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ایک اہلکار کے سر پر گولی لگی لیکن ہیلمٹ کی وجہ سے شدید چوٹ نہیں آئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آور مارا گیا۔

حملہ آور کی شناخت عمر متین کے نام سے کی گئی ہے جو افغان امریکن شہری تھا۔

مقامی پولیس چیف نے بتایا کہ فائرنگ کے دوران پندرہ افراد نے آرام گاہ میں چھپ کر جان بچائی۔ پولیس کی حملہ آور سے ہونے والی بات چیت ابھی منظر عام پر نہیں لائی گئی۔

x

Check Also

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اپنے دیرینہ دوست سے منگنی کرلی

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اپنے دیرینہ دوست کلارک گے فورڈ سے منگنی ...

سری نگر: بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری شہید

سری نگر: ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ کشمیر ...

بورس جانسن وزیراعظم کی دوڑ سے باہر

لندن کے سابق میئر اور کنزرویٹو جماعت کے رہنما بورس جانسن نے اعلان کیا ہے ...

%d bloggers like this: