خیبرپختونخوا کے پن بجلی گھر انکم ٹیکس سے مستثنیٰ قرار

سینٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے بجلی کی پیداوار پرغیرمساوی انکم ٹیکس پرتشویش کا اظہارکرتےہوئے خیبر پختونخوا کے پن بجلی گھروں کو انکم ٹیکس سے مستثنی قراردینےکی ہدایت کردی۔

کمیٹی نے لینڈ ڈیویلپرزاوربلڈرز پرسے آئندہ مالی سال سےنئے طریقہ کارکے تحت انکم ٹیکس کی وصولی کی اجازت دیدی جبکہ غیرملکی ٹرسٹوں کی رجسٹریشن پرلائی گئی ترمیم مسترد کردی۔

آئندہ مالی سال کے فنانس بل پرغورکیلئے کمیٹی کا اجلاس سینٹرسلیم ماںنڈوی والا کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس کو سینٹر محسن عزیز نے بتایا کہ خیبر پختونخوا حکومت سے پن بجلی گھروں سے انکم ٹیکس وصول کیا جارہا ہے حالانکہ تمام آئی پی پیز اور واپڈا انکم ٹیکس سے مستثنی ہیں۔ ایف بی آرحکام نے تسلیم کیا کہ بات درست ہے۔ انھوں نے کمیٹی کو یقین دہانی کرائی کہ معاملے کو آئندہ ہفتے میں حل کردیا جائے گا۔

 ٹیکس حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ لینڈ ڈیویلپرزاور بلڈرز سالانہ تین ارب روپے انکم ٹیکس ادا کرتے ہیں جو بہت کم ہے۔ آئندہ مالی سال سے انکم ٹیکس کی بجائے انکی طرف سے تعمیرکی جانے والی کمرشل عمارتوں سے ڈھائی ہزار فی مربع فٹ اور رہائشی فلیٹس پرساڑھے سات سو سے تین ہزار روپے فی مربع فٹ ٹیکس وصول کرنے کی تجویزہے۔ ممبران نے کہا کہ پوش علاقوں کا ریٹ زیادہ ہونا چاہیے تاہم انھوں نے تجویزکے اطلاق کی منظوری دیدی۔

کمیٹی نےغیرملکی ٹرسٹوں کی رجسٹریشن پرلائی گئی ترمیم مسترد کردی۔ کمیٹی کا موقف تھا کہ ترمیم پاناما لیکس کے بعد لائی گئی ہے۔ اس پرزیادہ غوردرکارہے۔ یہ فنانس بل کا حصہ نہیں اس کیلئے حکومت الگ قانون سازی لائے۔

کمیٹی نے رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں ہرسال ڈھائی سوارب روپے کی سرمایہ کاری پر ٹیکس وصولی کیلئے قانون سازی کیلئےعلیحدہ بل لانے کی ہدایت کرتےہوئے ٹیکس حکام سے کہا کہ وہ ڈی ایچ اے اوربحریہ کی فائلوں پر ٹیکس وصولی کیلئے اقدامات کریں۔

کمیٹی نے پانچ سال سے مسلسل خسارہ دکھانے والی کمینیوں کو ٹیکس نوٹس جاری کرنے اور وفاقی دارالحکومت میں خدمات پرسیلز ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دیدی۔

کمیٹی نے فسکل رسپونسبلٹی اینڈ ڈیٹ لیمیٹیشن قانون میں فنانس بل کےتحت ترمیم کو مسترد کرتے ہوئے وزارت خزانہ کو ہدایت کی کہ ترمیم کوعلیحدہ بل کے ذریعے پارلیمنٹ میں لایا جائے

x

Check Also

حکومت نے رواں برس کے لیے زکوٰۃ کا نصاب مقرر کردیا

رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب 44 ہزار 415 روپے مقرر کیا گیا ہے، ...

ملالہ ارب پتی بن گئیں

    برطانوی  میڈیا رپورٹس کے مطابق نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی ارب پتی ...

سوشلستانی ہوشیار،امریکی ویزےکے لیے سوشل میڈیا  کی پروفائل بھی بتانا ہوگی

امریکا جانے والے خواہشمندوں کو اب  سوشل میڈیا پر  زیادہ محتاط رہنا ہوگا۔ امریکہ میں ...

%d bloggers like this: