چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی: جوہری اثاثوں کا کمانڈر

آرمی چیف کے ساتھ ہی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی بھی ریٹائرڈ ہو جائیں گے، بری افواج کے سربراہ کی تعیناتی میں اس عہدے کی بھی بنیادی اہمیت ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آفس سٹاف کمیٹی تینوں مسلح افواج آرمی، نیوی اور ایئرفورس میں سب سے سینئر فور سٹار جنرل ہوتا ہے۔ تاہم نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے قیام کے بعد یہ عہدہ آرمی کے پاس ہے کیونکہ یہ نیوکلیئر کمانڈ اور سٹریٹجک اثاثوں کو کنٹرول کرتا ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نیشنل کمانڈ اتھارٹی کی ڈپلائمنٹ کمیٹی کا ڈپٹی چیئرمین ہوتا ہے جس کی سربراہی وزیراعظم کرتے ہیں۔

اگرچہ یہ عہدہ علامتی حیثیت رکھتا ہے لیکن اصولی طور پر آرمی چیف سے سینئر ہوتا ہے۔ اس لئے سینئر جنرل کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی مقرر کیا جاتا ہے۔ عام تصور یہ ہے کہ حکومت اس عہدے پر تعیناتی کے لئے سینارٹی آرڈر میں تبدیلی نہیں کرتی۔

سینئر موسٹ تھری سٹار جنرل لیفٹیننٹ جنرل زبیر حیات اس عہدے کے موزوں ترین امیدوار ہیں جو اس وقت چیف آف جنرل سٹاف کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ تھری سٹار جنرل کے طور پر وہ ڈائریکٹر جنرل سٹریٹجک پلان ڈویژن بھی رہے ہیں جو کہ نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا سیکریٹریٹ ہے۔  سٹریٹجک پلان ڈویژن سے کسی کی بری فوج میں واپسی کبھی کبھار ہی ہوتی ہے اس لئے انہیں فور سٹار جنرل کا مضبوط امیدوار تصور کیا جا رہا ہے۔

بطور چیئرمین جوائنٹ سٹاف اور ڈائریکٹر جنرل ایس پی ڈی وہ وزیراعظم اور وزیرداخلہ کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔

بطور میجر جنرل وہ جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) سیالکوٹ رہے۔ بعد میں انہوں نے سٹاف ڈیوٹیز ڈائریکٹوریٹ کی سربراہی کی جس کو پاک فوج میں ’کاغذی شیر‘ کہا جاتا ہے۔ آرمی چیف کے پرنسپل سٹاف آفیسر کے طور پر وہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کے بہت قریب رہے۔

ان کے والد میجر جنرل کے طور پر ریٹائر ہوئے ان کے دو بھائی بھی جنرل ہیں، لیفٹیننٹ جنرل عمر حیات پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کے چیرمین جبکہ میجر جنرل احمد محمود حیات آئی ایس آئی میں ڈائریکٹر جنرل ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: