جون کی گرمی اور پانی کی قلت واسا نے روز داروں کے صبر کا پیمانہ لبریزکر دیا۔۔

روز بروز بڑھتی گرمی نے شہریوں کے ہوش اڑائے تو شہر میں پانی کی قلت نے عوام کو مزید پریشان کردیا۔۔۔ لاہور ہربنس پورہ کےرہائشی بھی پانی کی قلت کے باعث سڑکوں پر نکل آئے اور واسا کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔۔

شہریوں کاکہنا ہےکہ پانی کی قلت کےباعث سحرو افطار میں دشواری کےعلاوہ معمولاتِ زندگی بھی پانی کی عدم دستیابی کےباعث پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ پا رہے، اعلی حکام کو بارہا شکایات کی گئیں لیکن ابھی تک کوئی شنوائی نہیں ہوسکی ۔

موسم گرما میں پانی کی قلت نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے، پانی کی قلت کو ختم کرنے کے لیے عملی اقدامات نہ کیے گئے تو خدشہ ہے کہ آئندہ چند سالوں میں عوام پانی کی بوند بوند کو ترسیں گے

x

Check Also

حکومت نے رواں برس کے لیے زکوٰۃ کا نصاب مقرر کردیا

رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب 44 ہزار 415 روپے مقرر کیا گیا ہے، ...

ملالہ ارب پتی بن گئیں

    برطانوی  میڈیا رپورٹس کے مطابق نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی ارب پتی ...

سوشلستانی ہوشیار،امریکی ویزےکے لیے سوشل میڈیا  کی پروفائل بھی بتانا ہوگی

امریکا جانے والے خواہشمندوں کو اب  سوشل میڈیا پر  زیادہ محتاط رہنا ہوگا۔ امریکہ میں ...

%d bloggers like this: