ایجبسٹن ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن مضبوط

برمنگھم ٹیسٹ میں دوسرا دن پاکستانی بلے بازوں کے نام رہا۔ انگلش بولرز دن بھر وکٹ ملنے کا انتظار کرتے رہے۔

پہلے دن سہیل خان نے بولنگ میں اپنی سلیکشن درست ثابت کی تو آج سمیع اسلم 82 رنز کی اننگز کھیل کر اپنا انتخاب صحیح ثابت کیا۔ اظہر علی کی شاندار سنچری سے پاکستان کی میچ پر گرفت مضبوط ہوگئی ہے۔

sami aslam in action

قومی ٹیم نے دن کے اختتام پر 257 رنز بنائے ہیں اور سات وکٹیں باقی ہیں۔ پاکستان کو انگلینڈ کی پہلی اننگز میں برتری ختم کرنے کے لیے مزید 42 رنز درکار ہیں۔

azhar ali at the end of day

دوسرے دن محمد حفیظ نے سمیع اسلم کے ساتھ پاکستان کی پہلی اننگز کا کھیل شروع کیا۔ حفیظ پہلے ہی اوور میں بغیر کوئی رن بنائے جیمز اینڈرسن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

hafeez on duck

پاکستان انگلینڈ کے خلاف تیسرا ٹیسٹ میچ کھیل رہا ہے اور حفیظ اب تک کوئی بڑی اننگز نہیں کھیل پائے۔

اس موقع پر سمیع اسلم کا ساتھ دینے اظہر علی آئے۔ دونوں نے 181 رنز کی عمدہ پارٹنر شپ سے میچ پر پاکستان کی گرفت مضبوط بنائی۔

sami aslam dismisse

سمیع اسلم نے کیرئیر کی پہلی نصف سنچری سکور کی اور 82 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔

اظہر علی دن کے اختتام تک بیٹنگ کرتے رہے۔ انہوں نے دو سو نو گیندوں پر دس چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اپنی دسویں سنچری مکمل کی۔

azhar century push up

اظہر علی نے سنچری سکور کرنے پر پش اپ لگائے اور سیلیوٹ بھی کیا۔

azhar century salute

میچ کے دوران جو روٹ نے اظہر علی کا کیچ بھی ڈراپ کیا جو انگلینڈ کے لیے کافی مہنگا ثابت ہوا۔

root drops catch

اظہر علی دن کی آخری گیند پر 139 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ ووکس نے ان کی وکٹ حاصل کی۔

chris woakes takes azhar wicket

یونس خان 21 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن اور کرس ووکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

سہیل خان کے 5 شکار

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: