سہیل خان کے 5 شکار

ایجبسٹن ٹیسٹ میں مصباح الحق کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ اپنی بولنگ پر اعتماد کا اظہار تھا۔ برمنگھم کے موسم کو بھی دیکھتے ہوئے مصباح نے پہلے میزبان ٹیم کو کھیلنے کی دعوت دی۔

پانچ سال بعد ٹیسٹ میچ کھیلنے والے سہیل خان نے قومی ٹیم کو پہلی کامیابی دلائی۔ میچ کے دسویں اوور میں 36 کے مجموعی اسکور پر ایلکس ہیلز ان کی گیند پر وکٹ کیپر سرفراز کو کیچ تھما بیٹھے۔

sohail khan hales wicket

اس کے بعد اولڈ ٹریفورڈ کے مرد میدان جو روٹ وکٹ پر آئے لیکن وہ پوری طرح قدم جمانے سے پہلے ہی سہیل خان کا شکار ہوگئے۔ روٹ صرف 3 رنز بناپائے اور ان کا کیچ حفیظ نے پکڑا۔

پاکستان کو تیسری وکٹ راحت علی نے دلوائی اور انہوں نے ایک بار پھر انگلش کپتان ایلسٹر کک کو نشانہ بنایا۔ کک 45 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

rahat ali celebrate cook wicket

کھانے کے وقفے تک انگلینڈ کا اسکور 3 وکٹ پر 100 تھا۔

میچ کے دوسرے سیشن میں جیمز ونس 39 رنز بناکر سہیل خان کا شکار بنے۔ یونس خان نے ان کا کیچ پکڑا۔

younis khan vince catch

سہیل خان نے اس کے بعد بیرسٹو کو پویلین کی راہ دکھائی۔ 12 رنز پر وہ سرفراز کو کیچ تھما بیٹھے۔

میچ میں بیلنس اور معین علی کی پارٹنر شپ پاکستان کے لیے پریشانی کا باعث رہی جس کو یاسر شاہ نے توڑا۔ بیلنس 70 رنز بناکر یاسر شاہ کی گیند پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

yasir shah takes ballance

کرس ووکس کو راحت علی نے 9 رنز پر پویلین واپس بھیجا۔ سرفراز نے ان کا کیچ پکڑا۔

یہاں پر سٹورٹ براڈ نے معین علی کا کچھ ساتھ دینے کی کوشش کی لیکن وہ 13 رنز بناکر عامر کی گیند پر اظہر علی کو کیچ پکڑا بیٹھے۔

انگلش ٹیم کی جانب سے آج دوسری نصف سنچری سکور کرنے والے معین علی کو بھی عامر نے پویلین کی راہ دکھائی۔ معین کی اننگز کا خاتمہ 63 رنز پر ہوا اور ان کا کیچ سرفراز نے لیا۔

میزبان ٹیم کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی جیمز اینڈرسن تھے جنہوں نے پانچ رنز بنائے۔ فن 15 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

sohail khan 5 wicket pushup

انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 297 رنز بناسکی۔ پاکستان کی طرف سے سہیل خان نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

عامر اور راحت نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ ایک وکٹ یاسر شاہ کے حصے میں آئی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: