انڈیا میں ایمنیسٹی انٹرنیشنل پر غداری کا مقدمہ

بھارت میں کرناٹک کی ریاست بنگلور کے سیمینار میں مبینہ طور پر انڈیا مخالف نعرے لگانے والوں کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ سیمینار انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے زیر انتظام تھا۔

پولیس نے بی جے پی کے نظریاKarnatak Protestت کی حامل طلبہ تنظیم اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کے کارکنوں کی شکایت پر ایف آئی آر درج کی۔شکایت میں بروکن فیملیز کے عنوان کے تحت منعقدہ سیمینار میں منتظمین اور شرکت کرنے والوں پر غداری کے نعرے لگانے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

بنگلور پولیس کے ایڈیشنل کمشنر چرن ریڈی کے مطابق تعزیرات ہند کی دفعہ 124 اور 154 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ میں منتظمین یا اس میں شامل افراد میں سے کسی شخص کو نامزد نہیں کیا

ایمنیسٹی انٹرنیشنل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ پولیس بھی وہاں مدعو تھی۔ ہمارے خلاف شکایت درج کرنا اور غداری کا مقدمہ درج کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ہندوستان میں بنیادی حقوق اور آزادی میں یقین کی کمی ہے۔

ایمنیسٹی انٹرنیشنل کے سیمینار میں کئی کشمیری خاندانوں کو بلایا گیا تھا۔ جنہوں نے کشمیر میں مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی بات کی اور الزام لگایا کہ بھارتی فوج وہاں کے لوگوں کو تنگ کرتی ہے۔ بحث کے دوران پروگرام میں موجود کشمیری پنڈتوں کی ایک تنظیم نے فوج کی حمایت کی۔

حالات اس وقت زیادہ کشیدہ ہو گئے جب ہندوستان کے خلاف اور کشمیر کی آزادی کے نعرے لگنے لگے۔ وہاں موجود دوسری تنظیموں نے بھارت ماتا کی جے کے نعرے بھی لگائے۔

تشدد کے خوف سے پولیس نے  پروگرام بند کروا دیا۔

ریاست کرناٹک میں بی جے پی صدر بی ایس یدورپّا نے ایمنیسٹی انٹرنیشنل کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: